نئے عہد کی خوبصورتی

نئے عہد کی خوبصورتی

کیونکہ یہ میرا وہ عہد کا خُون ہے جو [معاہدے کی توثیق کرتا ہے اور] بُہتیروں کے لِئے گُناہوں کی مُعافی کے واسطے بہایا جاتا ہے۔     متّی 28:26

ہمیں ہمیشہ نئے عہد کے لئے شُکرگزاری کرنی چاہیے۔ یہ ایک بہتر عہد ہے جو پُرانے عہد سے کہیں زیادہ اعلیٰ ہے۔ پُرانے عہد کا آغاز جانوروں کے خون سے کیا گیا تھا، لیکن نئے عہد کا آغاز یسوع مسیح کے بے گناہ خون سے ہوا ہے۔ نئے عہد کے تحت، یسوع نے پُرانے عہد کی تمام شریعت کو پورا بھی کیا اور اس پر عمل بھی کیا اور ہمارے عوضی کے طور پر مرگیا تاکہ ہمارے  گناہوں اور خطاؤں کی قیمت اَدا کرے۔

یسوع نے وہ سزا اُٹھا لی جس کے ہم مستحق تھے اور وعدہ کیا کہ اگر ہم اس پر اور اس کے کئے گئے کام پرایمان لائیں گے تو وہ ہمیشہ ہمارے عوضی کے طور پر کھڑا رہے گا اور ہمارے لئے تمام شریعت کو پورا کرے گا۔ پُرانے عہد کا مقصد یہ تھا کہ انسان کی کارکردگی کو ماپا  جائے لیکن نیا عہد اس کام کو دیکھتا ہے جو خُدا نے یسوع مسیح میں ہمارے لیے کیا ہے۔ (اس کے بارے میں مزید مطالعہ کے لیے عبرانیوں 8 اور 9 ابواب کو پڑھیں۔)


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ، کہ میں نئے عہد کے  مضبوط ، آزاد کرنے والے کام کے ذریعے زندگی گزار سکتا/سکتی ہوں۔ تیرا شُکرہو کہ تُو نے مجھ سے اتنی مُحبّت کی کہ یسوع کو میرے گناہوں کے لیے قربان ہونے کے لیے بھیج دیا۔ اور تیرا شُکر ہو کہ مَیں تیرے ساتھ ایک قریبی،شخصی تعلق قائم کرسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon