پریشان نہ ہوں، صرف دُعا کریں

پریشان نہ ہوں، صرف دُعا کریں

تُم کو اِس جگہ میں لڑنا نہیں پڑے گا۔ اَے یہُوداؔہ اور یروشلیِم! تُم قطار باندھ کر چُپ چاپ کھڑے رہنا اور خُداوند کی نجات جو تُمہارے ساتھ ہے دیکھنا۔ خَوف نہ کرو اور ہِراسان نہ ہو۔ کل اُن کے مُقابلہ کو نِکلنا کیونکہ خُداوند تُمہارے ساتھ ہے۔       2 توارِیخ 17:20

کئی بار خُدا ہمیں کوئی کام کرنے کے لئے کہتا ہے یا ہمیں کوئی اسائنمنٹ دیتا ہے اور ہم اُسے کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن پھر دشمن ہمارے مقابلہ میں آتا ہے اور جب ہم اُس سے لڑنے کے لیے اس کی طرف مڑتے ہیں تو ہم خُدا سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ اچانک دشمن ہماری تمام تر توجہ اپنی طرف مرکوزکرلیتا ہے۔ ہم سارا وقت اُس سے لڑنے میں گزار دیتے ہیں بجائے اس کے کہ ہم دُعا مانگیں یا اس کو اپنے حالات میں مداخلت کرنے کے لئے کہیں۔

مَیں چاہتی ہوں کہ آپ یہ جانیں: دشمن واقعی آپ کا مسئلہ نہیں ہے؛ وہ خُدا کا مسئلہ ہے. آپ اپنا وقت ضائع کریں گے اگر آپ خُدا کی مقّررکردہ ذمہ داریوں اور مواقع سے توجہ ہٹا کر دشمن پر توجہ مرکوز کرنے لگیں گے۔

شیطان جانتا ہے کہ اگر وہ آپ کی توجہ ہٹانے میں کامیاب ہوجائے گا تو وہ آپ کو بالآخر شکست دے سکتا ہے۔ خُدا آپ کا محافظ ہے؛ وہ آپ کے لیے آپ کی لڑائیاں لڑنے کا وعدہ کرتا ہے۔ لہٰذا جب دشمن آپ کی زندگی میں طوفان برپا کرنا شروع کرے، تو شُکر ادا کریں کہ فتح خُدا کی ہے اور یہ سادہ سے کام سر انجام دیں: دُعا کریں اور خُدا پر بھروسہ کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، دُعا کی طاقت کے لیے تیرا شُکریہ۔ اپنی لڑائیاں لڑنے کی بجائے، مَیں آج ان کو تیرے حوالے کرتا/کرتی ہوں۔ مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ جب دشمن سیلاب کی طرح آتا ہے، تو مَیں تیرے ذریعے ایک فاتح سےبڑھ کر ہوں (دیکھیں : رومیوں 37:8)۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon