خوف کا مقابلہ کریں؛ اِیمان کو گلے لگائیں

اور بغیراِیمان کے اُس کوپسند آنا نا ممکن ہے۔ (عبرانیوں ۱۱ : ۶)

ابلیس اضافی وقت کام کرتا ہے تاکہ ہماری زندگیوں کو خوف سے بھردے۔ چونکہ ہم اِیمان سےخُدا کی آواز سُنتے ہیں، اِس لئے ہمیں پوری قوّت سےخوف کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ بائبل فرماتی ہے کہ خُدا کا کلام ایسی راستبازی ظاہر کرتا ہے جو ہمیں اِیمان سے اِیمان تک لے جاتی ہے (دیکھیں رومیوں ۱: ۱۷)۔ اگر ہم خُداوند یسوع مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچان لیں اور یہ سمجھ لیں کہ وہ ہم سے کتنا پیار کرتا ہے تو ہم ایمان کی خوبی کے باعث سب کچھ اور کوئی بھی چیز حاصل کرسکتے ہیں۔ خُدا نے بار بار فرمایا ہے کہ ڈرو مت کیونکہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔

وہ دُعا جو اِیمان سے ہوگی ہماری اور دوسروں کی عجیب طریقہ سے مدد کرے گی؛ اس لئے، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اپنے ایمان کو مضبوط رکھیں۔  ہم خُدا کی مرضی کو اِیمان کی دُعا کے وسیلہ سے جان سکتے ہیں لیکن اگر ہم ڈرتے رہیں گے تو خوف ہم پر حاوی ہو جائے گا۔ ایوب کہتا کہ جس چیز سے وہ ڈرتا ہے وہی اُس پرآتی ہے (دیکھیں ایوب ۳ : ۲۵)،  اس لئے ایمان سے ایمان تک جینا سیکھیں۔ ہر کام ایمان سے کریں یہ جانتے ہوئے کہ خُدا بھلا ہے اور اس سے بہترین کی توقع کریں۔

دعا اُن اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے جس میں اِیمان کا ہونا ضروری ہے۔ اِس سے آسمان کے دریچے کھل جاتے ہیں اورخُدا کی قوت ہماری زندگیوں اور حالات میں آجاتی ہے۔ بہت ہوشیار رہیں تاکہ کہیں خوف چُپکے سے آپ کی دعاوٗں میں داخل نہ ہوجائے اورآپ کو وہ حاصل کرنے سے روک دے جو خُدا آپ کے لئے چاہتا ہے۔ اگرآپ کو خوف کا سنگین مسئلہ ہے تو میں آپ کو یہ مشورہ دوں گی کہ آپ اپنی دُعا کو یوں شروع کریں،’’ میں آج اِیمان سے خدا کے پاس آتا/آتی ہوں اور خوف کا مقابلہ کرتا/کرتی ہوں۔‘‘ پھر دلیری سے دُعا کریں، یہ توقع کرتے ہوئے کہ خدا سُنے گا، اور یہ یاد رکھیں کہ خدا آپ کی دعاوٗں کا جواب دیتا ہے کیونکہ وہ بھلا ہے اس لئے نہیں کہ آپ کامل ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اپنے دل کو ایمان سے معمور رکھیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon