کہیں ’’شکریہ‘‘

کہیں ’’شکریہ‘‘

خُداوند کا شُکر کرو اِس لئے کہ وہ نیک ہے؛کیونکہ اُس کی شفقت اَبدی ہے۔ (۱ تواریخ ۱۶ : ۳۴)

ہمیں ہمیشہ شُکرگزاری کرتے رہنا چاہیے۔ اس سے ایسی فضا جنم لیتی ہے جس میں خُدا بات کرسکتا ہے؛ یہ دُعا کی ایک قسم ہے، اور شکرگزاری ہمارے اندرسے اس فطری اندازسے ہونی چاہیے جو پاکیزہ اورآسان ہو۔ چاہیے کہ ہم ہرشام وقت نکال کران تمام باتوں کے لئے اُس کا شُکرادا کریں جن میں اس نے ہماری مدد کی ہے، لیکن ہم جب بھی خُدا کو اپنی زندگی میں کام کرتے ہوئے اور برکت انڈیلتے ہوئے دیکھیں تو شکرگزاری کی سادہ دعائیں مسلسل پیش کرتے رہنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، ’’اَے خُداوند آج کی میٹھی نیند کے لئے تیرا شکرہو،‘‘ یا ’’اَے خُدا تیرا شکر ہو کہ دندان ساز کے پاس دورانِ علاج میری سوچ کے مطابق مجھے زیادہ تکلیف نہیں ہوئی،‘‘ یا ’’باپ آج درست فیصلے کرنے میں میری مدد کرنے کے لئے تیرا شُکر ہو،‘‘ یا ’’اَے خُداوند میرا حوصلہ قائم رکھنےکے لئے تیرا شکر ہو۔‘‘

خُدا ہمیشہ ہمارے ساتھ بھلا ہے، ہمیشہ وفادار ہے، ہمیشہ ہماری زندگی میں مستعدی سے مدد فراہم کررہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اُسے بتائیں کہ ہم اُس کے ہرکام کے لئے اُس کے شکرگزارہیں ۔ ہمیں خاموشی کے ساتھ بھی خُدا کا شکر کرناچاہیے اور بُلند آواز سے بھی اپنی شُکرگزاریوں کو پیش کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح ہم خُدا کی مُحبّت کے لئے جو وہ اپنی بھلائی کے ذریعے ہم پر ظاہر کرتا ہے حساس اور آگاہ رہتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کی دی ہوئی بیس نعمتوں کا شُکراَدا کریں اِس سے پہلے کہ آپ اُس سے کچھ مانگیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon