کیا آپ خُدا سے مایوس ہیں؟

کیا آپ خُدا سے مایوس ہیں؟

کیونکہ جِس قدر آسمان زمِین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔     یسعیاہ 9:55

شاید آپ کو ایسا لگتا ہے کہ خُدا نے آپ کو زندگی کے کسی حصہ میں مایوس کیا ہے، یا شاید اُس کا کوئی ایسا وعدہ ہے جو آپ کی زندگی میں پورا نہیں ہوا ہے۔ اگر ایسا ہے تو، مَیں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ یہ سمجھیں کہ خُدا ہمیشہ ہمارے وقت کے مطابق یا اُن طریقوں سے کام نہیں کرتا جن کا انتخاب ہم کرتے ہیں، لیکن اگر آپ اُس پر بھروسہ کرتے رہیں گے، تو آپ اپنی زندگی میں خُدا کی بھلائی دیکھیں گے۔

اگر آپ ہر روز خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں تو ماضی میں اُس کے کئے گئے کاموں کے لئے اُس کی شُکر گزاری کریں اور کبھی ہار نہ ماننے کا فیصلہ کریں، آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کی زندگی میں حیرت انگیز کام کرے گا۔ وہ وفادارخُدا ہے۔ یہ اُس کے کردار کا حصّہ ہے، اور ہم اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ رہے او وہ سب کچھ کرے گا جس کا اُس نے  وعدہ کیا ہے۔ ماضی کی مایوسیوں کو موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو دبائیں — آج دوبارہ خُدا پر بھروسہ کرنے کی ہمت کریں۔


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، میری مدد کر کہ میں اپنے درد یا مایوسی کو ایک طرف رکھ سکوں اور دوبارہ تجھ پر بھروسہ کرنا سیکھوں۔ مجھے احساس ہے کہ اگرچہ مَیں تیرے منصوبے کو نہیں سمجھتا/سمجھتی ہوں لیکن تو بھی تیرا منصوبہ ہی بہترین ہے۔ تیری وفاداری اور میرے لیے تیری مُحبّت کا شُکریہ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon