کیا آپ اور سُننا چاہتے ہیں؟

تم خُداوند اپنے خُدا کی پیروی کرنا اور اُس کا [تعظیماً] خوف ماننا اور اُس کے حکموں پر چلنا اور اُس کی بات سُننا۔ تم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لپٹے رہنا۔     (استثنا ۱۳ : ۴)

اگر ہم خُدا کی آوازسُننے کی توقع کرتے ہیں، تو ہمیں اُس کی آواز سننی بھی چاہیے۔ ہمیں فوراً فرمانبرداری کرنے والے بننا ہے اگر ہم اکثر اُس کی آواز سُننا چاہتے ہیں۔ اگر ہم فرمانبرداری زیادہ اور نافرمانی کم کرتے ہیں تو ہمارے دِل اُس کی آواز سُننے کے لئے حساس ہو جاتے ہیں۔ نافرمانی سے نافرمانی اور فرمانبرداری سے فرمانبرداری جنم لیتی ہے۔

کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ سویرے اُٹھتے ہی ہمیں احساس ہوجاتا ہے کہ آج کا دن ’’جسمانی دن‘‘ ہوگا۔ ہمارے دِن کا آغاز ہی ٖڈھٹائی اورسستی، پریشانی اورناراضگی سےہوتا ہے۔ ہمارے دِل میں پہلا خیال یہ آتا ہے: میں چاہتا/چاہتی ہوں آج کوئی میرے قریب نہ آئے۔ آج میں گھرکی صفائی نہیں کروں گا/گی، میں بازار جاوٗں گا/گی۔ آج میں پرہیز بھی نہیں کروں گا/گی ؛ آج تمام دن میں اپنی مرضی کے مطابق کھاوٗں گا/ گی ۔۔۔۔۔۔ اورمیں نہیں چاہتا/چاہتی کہ کوئی مجھے اس  بارے میں کچھ کہے۔

اگر ایسے کسی دن میں ہمیں کوئی فیصلہ کرنا پڑ جاتا ہے۔ تو یا توہم اپنے احساسات کی پیروی کریں گے یا دُعا کرسکتے ہیں، ’’اَے خُدا میری مدد کر ۔۔۔۔۔۔ اورمیری مدد میں جلدی کر!‘‘ ہمارے احساسات یسوع مسیح کی خُداوندیت کے نیچے آسکتے ہیں اگر ہم اس سے اپنے رویوں کو درست کرنے کے لئے دُعا کریں ۔

میں جسمانی دِنوں کے بارے میں سب کچھ جانتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ آغاز برا ہوتا اور پھر یہ بدترین ہوتاجاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جب ہم خودغرضی کو موقع دیتے یا اپنے جسم کی پیروی میں چلتے ہیں، تو باقی سارا دن پستی میں گزرجاتا ہے۔ لیکن جب ہم اپنے ضمیر کی بات مانتے ہیں، ہم راستہ کھولتے ہیں جسے خُدا پاک روح کی راہنمائی کے لئے استعمال کرتا ہے ۔ جب بھی ہم خدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں، اگلی بار کے لئے راستہ کھل جاتا ہے۔ جب ہم خُدا کی پیروی کرنے کی خوشی کو جان لیتے ہیں، ہم اس کے بغیر زندگی گزارنے سے انکار کر دیتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آج خود کو ’’جسمانی دن‘‘گزارنے سے باز رکھیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon