ہر نئے قدم کے ساتھ خُوشی

ہر نئے قدم کے ساتھ خُوشی

 …کہ اپنا دَور اور وہ خِدمت جو خُداوند یِسُوعؔ سے پائی ہے پُوری کرُوں۔         اَعمال 24:20

پولس رسول چاہتا تھا کہ وہ ویسا ہی بنے جیسا کہ خُدا چاہتا تھا اور وہ اُن سب کاموں کو سرانجام دینا چاہتا تھا جوخُدا اُس سے لینا چاہتا تھا — لیکن وہ خُوشی کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ ہمیں سیکھنا چاہیے کہ جب ہم ترقی کرتے ہیں تو اس کے بارے میں خُوش ہوں، ہمیں اپنے باقی ماندہ رہ جانے والے سفر کے بارے میں افسردہ نہیں ہونا چاہیے اورنہ ہی اپنی خامیوں کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ ہمیں خُدا کے ہراُس کام کے لئے شُکرگزار ہونا چاہیے جو اُس نے ہماری زندگی میں کیا ہے اور جو وہ کرنے والا ہے۔ ہمیں زندگی کے مثبت پہلوؤں پر نگاہ کرنی چاہیے اورمنفی باتوں کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے۔

جب ہم اپنے کاموں کو خُدا کے ساتھ اپنے تعلق کی بنیاد بناتے ہیں تواس کے ہم پر بُرے اثرات پڑتے ہیں کیونکہ ہم اُس وقت تک مطمئن نہیں ہوتے جب تک ہم سارے حکموں پرعمل نہیں کرلیتے۔ اگرہم سے کوئی ایک حکم بھی ٹوٹ جاتا ہے تو ہمارے اندر سب باتوں کےلئے پچھتاوا پیدا ہوجاتا ہے ( دیکھیں یعقُوب 10:2)۔ زندگی کبھی کبھی ناکامی، مایوسی اور پریشانی سے بھری ہوتی ہے۔ لیکن مسیح کے ساتھ ہمارے نئے عہد کے تعلق میں ایک فائدہ یہ ہے کہ رُوح القّدس ہمارا راہنما ہے، شریعت نہیں، اورمسیح کے ساتھ چلتے چلتے ہم خوشی منا سکتے ہیں۔ ہماری خُوشی ہماری کارکردگی میں نہیں بلکہ خود یسوع میں پائی جاتی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ میں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے مجھے اس سفر میں خُوشی بخشی ہے۔ یہاں تک کہ جب مَیں تجھ سے  سیکھ رہا/رہی اورآگے بڑھ رہا/رہی ہوں، میں ہرروز خُوشی کا تجربہ کر سکتا/سکتی ہوں۔ تیرا شُکریہ کہ مجھے شریعت کے ماتحت زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے؛ مَیں ہر قدم پر تیرے فضل اور تیری خُوشی میں جی رہا/رہی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon