یسوع آپ کے لیے کافی ہے

یسوع آپ کے لیے کافی ہے

اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے  پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔1 یُوحنّا 1 : 9

کاملیت کو پانا اُس وقت مشکل ہوجاتا ہے جب ہم اس بحث میں پڑے رہتے ہیں کہ ہمیں یہ کرنا چاہیے اوروہ کرنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جو ہمیں یہ احساس دلاتا رہتا ہے کہ ہم میں کوئی نہ کوئی کمی ہمیشہ رہ جاتی ہے۔ ہم ایسےخیالات میں پڑے رہتے ہیں اورایسی باتیں سوچتے رہتے ہیں یعنی مجھے بہتر دُعا کرنی چاہیے، بائبل کو مزید پڑھنا چاہیے، اور مہربان ہونا چاہیے۔ ہم جسمانی طور پر خُدا کو خوش کرنا چاہتے ہیں، اور ہمیں شدید خوف رہتا ہے کہ ہم ایسا نہیں کررہے۔ نتیجے کے طور پر، ہمیں یقین رہتا ہے کہ خُدا ہم سے مایوس ہے کیونکہ ہم اُس کی سوچ کے مطابق نہیں ہیں۔

لیکن خُدا تک پہنچنے کا راستہ یہ نہیں ہے کہ ہم کمال کو حاصل کریں۔ بھیڑ میں سے کچھ لوگوں نے خُداوند یسوع سے پوچھا کہ خُدا کو خوش کرنے کے لیے اُنہیں کیا کرنا چاہیے، اور یسوع نے جو جواب دیا وہ یہ تھا، "جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس پر اِیمان لاؤ…” (یُوحنّا 29:6)۔ سب باتوں سے بالاتر یہ ہے کہ  خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس پر بھروسہ کریں اور اُس کے کلام پر اِیمان لائیں۔ آپ کمال حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا چھوڑدیں اور شُکر گزاری شروع کریں کہ آپ یسوع کی وجہ سے خُدا کے سامنے راستباز ٹھہرائے گئے ہیں۔ آپ کوخُدا کی مُحبّت خریدنے یا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ برائے فروخت نہیں ہے — یہ مفت ہے!


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مجھے یہ سمجھنے میں مدد کر کہ مجھے تیری مُحبّت یا منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مَیں تیری نظر میں قابلِ قبول ہوں کیونکہ یسوع کی قربانی نے مجھے تیری راستبازی بخشی ہے۔ مَیں آج اپنی زندگی تجھے خوش کرنے کے لیے گزاروں گا/گی، اس لیے نہیں کہ مجھے تیری مُحبّت حاصل کرنی ہے بلکہ اس لیے کہ مَیں تیرے ساتھ اپنی مُحبت کا اظہار کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon