ہمارا بہترین تعلق جو ہو سکتا ہے

ہمارا بہترین تعلق جو ہو سکتا ہے

دیکھ مَیں دروازہ پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو مَیں اُس کے پاس اندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ [کھانا کھائے گا]۔      مُکاشفہ 20:3

ہمیں یہ استحقاق حاصل ہے کہ ہم خُدا کے ساتھ تعلق استوارکرسکتے ہیں اوراُسے ہر روز اپنی زندگی کے اہم فیصلوں میں شامل کرسکتے ہیں۔ یہ کام سادہ دُعا کے وسیلہ سے شروع ہوسکتا ہے — جب آپ اپنی زندگی کے کام کاج  سرانجام دیتے ہیں تو اُس سے باتیں کریں اور اپنے حالات اس کے سامنے رکھیں۔ شُکرگزار ہوں کہ اس کی موجودگی آپ کے ساتھ ہے، اور اُسے اپنے خیالات، اپنی گفتگو اور اپنی روزمرہ کی تمام سرگرمیوں میں شامل کریں۔

بہت سے لوگ خُدا کے ساتھ صرف اِتوارکی صبح ملاقات کرتے ہیں لیکن آپ اُسے ہفتہ کے ساتوں دن یعنی سوموار، منگل، بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اِتوار کو بھی سارا دن اُسے اپنی زندگی میں مداخلت کرنے دیں اور آپ حیران رہ جائیں گے کہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔ خُدا کو مذہب کی قید میں رکھنے کی کوشش نہ کریں؛ وہ آپ کی زندگی کے ہر حصہ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ وہ آپ کی زندگی کے ہر معاملہ میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ وہ آپ کے ساتھ گہرا تعلق رکھنا چاہتا ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں اَے خُدا کہ تُو مجھ سے اتنی مُحبّت کرتا ہے کہ تُو میرے ساتھ رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ مَیں اپنی زندگی کے ہرحصّہ کو تیرے سامنے رکھتا/رکھتی ہوں۔ یہ یاد رکھنے میں میری مدد کر کہ تُو دن کے ہر لمحے میں میرے ساتھ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon